Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں شطرنج مقابلہ، ایک سو کھلاڑیوں کی شرکت

’اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو تین لارکھ ریال، دوسری پوزیشن پر آنے والے کو دو لاکھ ریال دیئے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کی بالیورڈ سٹی میں شطرنج مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے جن میں سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے اندراج کرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شطرنج مقابلہ انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور سعودی شطرنج لیگ کے تعاون سے ہو رہا ہے۔
شطرنج مقابلے میں کھلاڑی کو 5 راؤنڈ کھیلنے ہوں گے اور ہر راؤنڈ میں انہیں پوائنٹ دیئے جائیں گے۔
کل جمعہ کو مقابلے کا پہلا راؤنڈ مکمل کیا گیا ہے جبکہ آج ہفتے کو دوسرا راؤنڈ ہوگا۔
سعودی شطرنج لیگ کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الوحشی نے کہا ہے کہ ’ریاض میں منعقد شطرنج مقابلے کے لیے بڑے انعامات مقرر کئے گئے ہیں‘۔
’مجموعی طور پر 8 لاکھ ریال جیتنے والوں کے لیے مقرر ہیں جن میں سے 3 لاکھ ریال اول، دو لاکھ ریال دوم اور ایک لاکھ ریال سوم پوزیشن پر آنے والوں کو دیئے جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’باقی انعامی رقم چھوتی پوزیشن سے دسویں پوزیشن کے درمیان تقسیم کی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مقابلے میں بین الاقوامی انعامات حاصل کرنے والے متعدد کھلاڑی شریک ہیں جبکہ 9 سال کی عمر کا سعودی کھلاڑی صالح البلیہی نے بھی شرکت کی ہے‘۔
 

شیئر: