Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفانی بارش کے باعث  مدینہ، المہد ہائی وے بند

’ہائی وے پر لینڈ سلائنڈنگ ہوئی ہے، مسافر متبادل راستہ استعمال کریں‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے طوفانی بارش کے باعث مدینہ منورہ ، المہد ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ہائی وہ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے‘۔
’مسافروں کی سلامتی کے لیے مذکورہ روڈ بند کردی گئی ہے جبکہ مسافروں کو متبادل راستوں سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
’مدینہ منورہ سمیت دیگر شہروں کا بری سفر کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ محتاط رہیں‘۔
دوسری طرف جدہ اور قرب وجوار کے شہروں میں غبار آلود تیز ہوا چل رہی ہے جبکہ بارش کا قوی امکان ہے۔
 

شیئر: