Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کی دو تصویروں کے درمیان تین سال کا فرق

’پہلی تصویر کو دیکھ کر دل غمگین ہوجاتا ہے جبکہ دوسری تصویر دیکھ کر دل باغ باغ ہو جاتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
’پہلی تصویر کو دیکھ کر دل غمگین ہوجاتا ہے جبکہ دوسری تصویر دیکھ کر دل باغ باغ ہو جاتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد الحرام کی دو تصویریں شیئر کی ہیں جن کے درمیان تین سال کا فرق ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’رمضان 1441 ہجری کی ہے جب سعودی عرب سمیت دنیا کورونا وبا کی لپیٹ میں تھی‘۔
’جبکہ دوسری تصویر رمضان 1444 ہجری کی ہے جب کورونا وبا پر قابو پالیا گیا ہے‘۔
’پہلی تصویر میں حرم شریف کو خالی دیکھ کر دل غمگین ہو جاتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں زائرین کا جم غفیر دیکھ کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جن کی توفیق سے حرمین شریفین میں پہلی طرح رونق بحال ہوئی ہے‘۔
 
 

شیئر: