Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان

’جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن اور مدینہ منورہ ریجن میں موسلادھار بارش ہوگی‘ (فوٹو: طقس العرب)
محکمہ شہری دفاع نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بدھ اور کل جمعرات کو جدہ سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ’جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن اور مدینہ منورہ ریجن میں موسلادھار بارش ہوگی‘۔
ادھر محکمہ شہری دفاع نے یہی انتباہ ریاض ریجن کے رہائشیوں کو بھی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آئندہ 5 دن تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو مدینہ منورہ ریجن کے تمام شہروں سمیت ہائی وے پر شدید بارش ہوئی ہے‘۔
دریں اثنا روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے‘۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’سفر کے دوران بارش ہو تو قریبی پٹرول پمپ یا گیسٹ ہاؤس پر گاڑی روک دینی چاہئے‘۔

شیئر: