Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخویا" امریکی صدر اور ہمراہ وفد کی توجہ کامرکز بن گئے"

ریاض: سعودی شاہی خاندان کی روایت ہے کہ سرکاری تقریبات میں اہم مہمانوں کا استقبال ’’الخویا‘‘ کرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہمراہ وفد جب ایوان شاہی پہنچے تو داخلہ دروازے سے مہمان خانے تک دونوں طرف قطار میں ایک جیسے لباس میں ملبوس کچھ افراد کھڑے نظر آئے۔ انہیں ’’الخویا‘‘ کہا جاتا ہے۔ شاہی روایات کے مطابق الخویاروایتی سعودی لباس زیب تن کرتے ہیں۔ ثوب کے اوپر سنہری دھاروں والی بلیٹ باندھتے ہیں جہاں سنہری رنگ کا خنجر رکھا جاتا ہے اور ہاتھ میں سنہری رنگ کی تلوار ہوتی ہے۔ اہم سرکاری تقریبات میں الخویاکی تعداد 300تک ہوتی ہے۔ الخویا شاہ عبد العزیز کے زمانے سے موجود ہیں۔ شروع میں انہیں عسکری ذمہ داریاں دی جاتی تھیں۔ بعد ازاں باقاعدہ فوج کی تشکیل ہوئی تو الخویا کومہمانوں کی تکریم اور اعزاز کے لئے رہنے دیا گیا۔ الخویا تمام گورنریٹوں میں موجود ہیں۔ جب گورنر دورے سے واپس آتا ہے تو 10سے 50الخویا اس کا استقبال کرتے ہیں۔ الخویا ایک طرح سے عسکری شعبہ ہے جس میں مختلف عہدے بھی ہیں۔  
 
 
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں
 
 

شیئر: