Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بار، دوران حج ورچوئل موبائل میوزیم نمائش کا اہتمام

عازمین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تاریخ سے متعارف کرایا جائے  گا(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تاریخ میں پہلی بار حج موسم کے دوران 20  ورچوئل موبائل ڈیجیٹل نمائشوں کا اہتمام کیا جائے  گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق نمائشیں مختلف اقسام کی ہوں گی۔ مسجد الحرام، منی، مزدلفہ اور عرفات میں باقاعدہ نمائشیں لگائی جائیں گی جبکہ مکہ اور جدہ میں ڈیجیٹل، ورچوئل اور موبائل  نمائشوں کا انتظام متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے کیا جائے گا۔ 
نمائشوں کے ذریعے زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تاریخ سے متعارف کرایا جائے  گا انہیں حرمین شریفین کی عمارتوں میں مرحلہ وار توسیع سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ 
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ اس سال حج موسم میں تاریخ میں پہلی بار 20 نمائشوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
نمائشوں کی تیاری میں 40 سے زائد ماہرین شریک ہوں گے۔ وہ نمائشوں میں پیش کیے جانے والے ماڈلز اور حرمین شریفین کی تاریخ کے حوالے سے زائرین کو معلومات فراہم کریں گے۔ نمائشوں کے ذریعے حرمین شریفین، حج مقامات اور زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات بھی نمایاں کی جائیں گی۔ 

شیئر: