Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ام القری یونیورسٹی میں ورچوئل فارمیسی

سعودی طلبہ کو فارمیسی کھولنے میں مدد کی جائے گی۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی ام القری یونیورسٹی میں ایک ورچوئل فارمیسی کھولی گئی ہے جس کا مقصد طلبہ کو جاب مارکیٹ کے لیے تیار کرنا یا اپنا کاروبار شروع کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تربیتی پروگرام جو کیمسٹس کو دور سے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے کا افتتاح ام القری یونیورسٹی کے نائب صدر برائے تعلیمی امور ڈاکٹر عامر بن عوض الزایدی نے کیا۔
یونیورسٹی کا کالج آف فارمیسی فیسلٹی مکہ ریجن میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہو گا اور اسے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے الدعوہ میڈیکل سروسز کمپنی لمیٹڈ کے ماہرین کی مدد سے قائم کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عامر بن عوض الزایدی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم فارمیسی کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ ورچوئل فارمیسی میں ضروری تربیت حاصل کر سکیں اور وہ لیبر مارکیٹ کے لیے اہل ہو سکیں یا اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔‘
انہوں نے نشاندہی کی کہ فارمیسی کے طلبہ کے لیے یونیورسٹی میں پانچ سال تک تعلیم حاصل کرنے کے دوران پیشے کا عملی تجربہ حاصل کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے تاہم ورچوئل فارمیسی نے انہیں دوائیں فروخت کرنے، طبی اور لیبارٹری کے نسخے پڑھنے اور مریضوں سے نمٹنے کی اجازت دی۔
عوض الزایدی نے کہا کہ ’ہم اگلے ہفتے فارماسسٹس کے لیے بزنس ایکسلریٹر شروع کریں گے تاکہ ان کی اپنی فارمیسی کھولنے میں مدد کی جائے۔‘
فارمیسی کالج کی ڈین ڈاکٹر امیمہ الحاج نے کہا کہ ’اس منصوبے کے ذریعے طلبہ کو لیبر مارکیٹ کے لیے تیار کرنے، انہیں کمیونٹی فارمیسیوں سے متعارف کرانے اور مختلف قسم کی دوائیوں کی شناخت، ہینڈل اور تقسیم کرنے کا طریقہ بتانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔‘
الدعوۃ میڈیکل سروسز کے ایکسٹرنل ایمپلائمنٹ ایگزیکٹیو عبداللہ الضیدان نے کہا کہ ’ورچوئل ایجوکیشنل فارمیسی کمیونٹی فارمیسی کی عملی حقیقت کی نقالی کرتی ہے اور طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔‘

شیئر: