Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ورچوئل ہیلتھ سیشنز سے سینکڑوں خواتین مستفید

نیوٹریشن یونٹ کی جانب سے ہر ماہ طبی مشورے دیئے جاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں نیوٹریشن یونٹ کے ذریعے فراہم کیے گئے ورچوئل ہیلتھ سیشنز سےتقریباً 330 خواتین نے صحت سے متعلق مختلف  فوائدحاصل کئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان ہیلتھ  ٹریننگ سیشنز  کا  سب سے اہم مقصد قابل اعتماد مشورہ چینل کے ذریعے ذیابیطس سے بچاؤ کو اجاگر کرنا ہے۔

 یونیورسٹی اور دیگر تنظیموں کے مابین بہتر فریم ورک کا حصہ ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

اس کے علاوہ  انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا، ذیابیطس کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا، ذیابیطس کے مراحل، غلط فہمیوں کو دور کرنا، سوالات کا جواب دینا اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری اخلاقی مدد اور آگہی فراہم کرنا ہے۔
یہ ٹریننگ سیشن سعودی چیریٹیبل ایسوسی ایشن آف ذیابیطس کے تعاون سے یونیورسٹی کی طالبات اور ملازمین کو فراہم کیے جاتے ہیں۔
یونیورسٹی میں نیوٹریشن یونٹ کی جانب سے ایسوسی ایشن کے ارکان کی میزبانی کرتے ہوئے ہر ماہ طبی مشورے دیئے جاتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کے لیےآگہی سیشن منعقد کئے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں شہزادی نورہ یونیورسٹی کے ملازمین کے اہل خانہ بھی کونسلنگ سیشن سے مستفید ہونے کے لیے شرکت کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی ملازمین بھی کونسلنگ سیشن میں شرکت کر سکتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس ورچوئل کلینک کا مقصد یونیورسٹی کی جانب سےبہترین مقاصد  حاصل کرنے میں تعاون کرناہے تا کہ لوگوں کو بہتر زندگی گزارنے کے لیے صحت اور بہبود کے بارے میں بہتر حکمت عملی کا تعین  کیا جا سکے۔
ورچول ہیلتھ سنٹر کا انعقاد یونیورسٹی اور دیگر تنظیموں کے مابین تعاون اور بہتر فریم ورک کے ذریعے طالبات کی ضروریات، صحت کو فروغ دینے کا حصہ ہے اورسعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کی جانب مثبت اقدام ہے۔
 

شیئر: