Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ حج ٹرمنل پرعازمین کے امیگریشن کی کارروائی 20 منٹ میں مکمل 

جدہ حج ٹرمنل حکام نے  کہا ہے کہ عازمین حج کی امیگریشن کارروائی 20 منٹ میں مکمل کی جارہی ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق جمعرات کو جدہ کے  کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مختلف ممالک سے نوے حج پروازیں پہنچیں ان سے آنے والے عازمین حج کی سفری کاروائی 20 منٹ میں مکمل کردی گئی۔ 
اس سے قبل محکمہ پاسپورٹ کے  ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحیی نے حج ٹرمنل پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا۔ 
الیحیی نے محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ عازمین حج کو معیاری اور اعلی درجے کی سہولیات فراہم کریں۔ ایئرپورٹ پر پندرہ سے زیادہ زبانیں جاننے والے اہلکار تعینات ہیں۔ 
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال  صنعا ایئرپورٹ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے  والے  یمنی عازمین حج کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ 
یمنی کے دیگر ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں سے آنے والے عازمین  حج کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے ویسا ہی برتاؤ صنعا ایئرپورٹ سے آنے والے عازمین حج کے ساتھ بھی کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: