Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں 350 کلو قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

’کارروائی پہاڑی سرحدی علاقے الربوعہ میں کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 350 کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی پہاڑی سرحدی علاقے الربوعہ میں ہوئی ہے جہاں سے منشیات ضبط ہوئی ہیں‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ منشیات متعلقہ ادارے کے حوالے کردیئے گئے ہیں‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی مشکوک سرگرمی یا افراد دیکھیں تو فوری طور پر اطلاع کردیں۔

شیئر: