Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھا میں فلاحی تنظیم کا افطار مہم

ابھا..... فلاحی تنظیم البر ابھا کے سیکریٹری جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ ہر برس کی طرح امسال بھی انکی تنظیم کی جانب سے افطاری پیکٹس کی تقسیم کا کام جاری ہے ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سعید نے مزید کہا کہ امسال " البرابھا " کی جانب سے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افطاری پیکٹس کا بندوبست کیا گیا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں ، ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پر افطار سے قبل تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں تنظیم کے رضاکار ذوق و شوق او ر جذبہ خدمت سے کام کررہے ہیں ۔ 
 

شیئر: