Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرسکتی ہے ،عمران

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) پانا مہ کیس کی جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔پارٹی کو تیار رہنے کی کال دیدی۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کیا معلوم مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کا ہی اعلان کر دے۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ نواز شریف کو عہدے سے مستعفی ہونے کا کہے۔نواز شریف کی موجودگی اور ن لیگ کی دھمکیوں میں جے آئی ٹی کیسے کام کرے گی ۔ خود جے آئی ٹی کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تصویر لیک کر کے حسین نواز کو مظلوم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ یہ سپریم کورٹ کے خلاف کوئی اقدام اٹھائیں گے۔اب 1997 والے حالات نہیں ہیں۔ لوگوں کو سڑکوں پر لے کر آ وں گا ۔

 

شیئر: