Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات

’خصوصی اور سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزہ استثنی معاہدے پر دستخط کئے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تاشقند  میں ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے خصوصی اور سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے دونوں ملکوں میں ویزہ استثنی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
بعد ازاں سعودی اور ازبک حکام نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے فروغ کے لیے خصوصی مذاکرات کئے ۔
ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہواہے۔

شیئر: