سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور غزہ بحران کے پس منظر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور بلنکن نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، اس کے سنگین اثرات اور اس پر قابو پانے کی کوششوں پر بات چیت کی۔