Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپر کپ 2025 کی میزبانی چین کرے گا

ٹورنامنٹ کی میزبانی کے دعویداروں میں متحدہ عرب امارات اور قطر شامل تھے۔ فائل فوٹو روئٹرز
سعودی فٹ بال کو فروغ دینے کے اہم اقدام  کے طور پر 14 سے 17 اگست تک سعودی سپر کپ 2025 ٹورنامنٹ کی میزبانی چین کرے گا۔
الریاضیہ اخبار کے مطابق سعودی فٹبال کلب کی ٹیموں میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی موجودگی سے شائقین کو راغب کرنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ خلیجی علاقے سے باہر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حقوق چین کو دینے کا فیصلہ اس مقابلے کے بعد کیا گیا ہے جس میں متحدہ عرب امارات اور قطر میزبانی کے دعویداروں میں شامل تھے۔
دوحہ اور ابوظہبی کی مضبوط بولیوں کے باوجود سعودی سپر کپ چین میں منعقد کرانے کا مقصد سعودی سپر کپ ٹورنامنٹ کو خلیجی علاقے سے  آگے منتقل کرنا ہے۔
چین میں کھیلنے کے پیچھے کارفرما عوامل میں سے ایک سعودی ٹیموں میں معروف بین الاقوامی فٹبال سٹارز کی موجودگی ہے جو سعودی کلب فٹبال کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

بین الاقوامی اہم کھلاڑیوں کی موجودگی میچز میں دلچسپی پیدا کرتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

النصر کے کرسٹیانو رونالڈو، الہلال کی نمائندگی کرنے والے نیمار جونیئر، الاتحاد کے کریم بینزیما اور الاہلی کے کپتان فرمینو جیسے اہم کھلاڑیوں کی موجودگی میچز میں دلچسپی پیدا کرتی ہے۔
قبل ازیں سعودی سپر کپ ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا جس میں الہلال کلب نے النصر کلب کو شکست دے کر 1-2 سے فتح حاصل کی تھی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے سعودی سپر کپ میں الہلال نے فتح حاصل کی تھی۔ فوٹو الریاضیہ

الہلال اور النصر نے  آنے والے سپر کپ کے لیے کوالیفیکیشن سعودی پرو لیگ(روشن سعودی لیگ) میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جگہ حاصل کی ہے۔

شیئر: