Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران موسمی کام کے لئے ’اجیر الحج‘ سروس کا اجرا

’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عارضی بنیادوں پر ملازمت دینے کے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ اس سال 1446ھ کے حج سیزن کے لئے ’اجير الحج‘ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سروس کے تحت ادارے موسمی معاہدوں کے ذریعے کارکنوں کی خدمات حاصل کر سکیں گے جبکہ ملازمت کے متلاشی افراد اور خالی آسامیوں کے مالکان کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ’اجير الحج‘ اداروں کو سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عارضی بنیادوں پر ملازمت دینے اور ان کے لیے کام کے اجازت نامے جاری کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ پلیٹ فارم اداروں کو حج سیزن کے دوران اپنی خالی آسامیوں کی تشہیر کا موقع بھی دیتا ہے اور ملازمت کے متلاشی افراد کو ان مواقع کو دیکھنے اور درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔
وزارت ہیومن ریسورسزنے کہا ہے کہ ’یہ اقدام عازمین حج کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور ان کے تجربے کو خوشگوار بنانے کے لیے کیا گیا ہے‘۔
 وزارت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ موسمی کارکنوں کے لیے حج پرمٹ جاری کرنا اداروں پر لازم ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزارت نے سعودی شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقدس مقامات پر کام کے لیے اپنے کوائف پلیٹ فارم پر جمع کرائیں۔
اجیر الحج پلیٹ فارم وزٹ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیئر: