حج مشن کے لیے آنے والے طبی سامان کو کسٹم کلیئرنس
اتوار 27 اپریل 2025 10:03
’طبی سامان ایک ملک کے حج مشن کا ہے جس کا وزن 44 ٹن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے حج مشن کے لیے آنے والی طبی سامان کی پہلی کھیپ کو کسٹم کلیئرنس دی ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’طبی سامان ایک ملک کے حج مشن کا ہے جس کا وزن 44 ٹن ادویات اور طبی مصنوعات ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’یہ اقدام فضائی اور بحری داخلی راستوں پر نگرانی کی ذمہ داریوں کے تحت انجام دیا گیا ہے تاکہ درآمد شدہ خوراک، دوا اور طبی مصنوعات کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے ‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کی سلامتی کے لیے تمام اقدامات کئے گئے ہیں‘۔