الجوف چیمبر آف کامرس نے ایک انیشی ایٹیو کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد اس ریجن سے گزرنے والے عازمینِ حج کی خدمت کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب چیمبر آف کامرس کا دفتر مملکت کے شمالی صوبے میں واقع ہے جو عازمینِ حج کو تقریبا 300 ’کیئر پیکجز‘ دے گا جن میں حفظانِ صحت کے لیے اشیا ہوں گی۔ یہ پیکیجز عازمینِ حج کو الشقیق شہر میں دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
عازمین حج کو سعودی عرب میں حیاتیاتی تنوع سے متعلق آگاہیNode ID: 890206
اس کے علاوہ تجارتی ادارے بھی عازمینِ حج کو کھانا اور تازہ دم ہونے کے لیے مشروبات تیار رکھیں گے۔ روایتی طور پر الشقیق کو عازمینِ حج کا شہر کہتے ہیں جہاں سے گزر کر زائرین مکہ اور مدینہ پہنچتے ہیں۔
الشقیق شہر میں کئی رضا کاروں نے بھی خود کو رجسٹر کروایا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ عازمینِ حج کو معاونت فراہم کر سکیں۔
حج اسلام کی بنیادی ستونوں میں سے ایک عبادت ہے جس کی تکمیل کے لیے عازمین کو مکہ مکرمہ کے مقدس شعائر پر کئی ارکان ادا کرنے ہوتے ہیں۔
حج کی ادائیگی کے بعد بہت سے زائر مدینے کا سفر کرتے ہیں تاکہ اپنے اپنے گھروں کو واپسی سے قبل وہ مسجدِ نبوی کی زیارت کر لیں۔