Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے ہو گا۔
اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز کی برتری سے شکست دے دی تھی۔
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 164 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔

شیئر: