آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم جنوری میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم نو جنوری کو لاہور پہنچے گی اور دورے کے دوران چھ وائٹ بال میچز کھیلے گی، جن میں تین ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ تین میچز پاکستان شاہینز کے خلاف ہوں گے۔
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 13 سے 17 جنوری تک اسی مقام پر ہوگی۔
یہ سیریز آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلی جائے گی۔
آئرلینڈ کی ٹیم 26 فروری سے 21 مارچ تک جنوبی افریقہ اور نمیبیا میں ہونے والے 10 ٹیموں کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کا گزشتہ سال اگست میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول تھا تاہم پاکستان کے مصروف بین الاقوامی کرکٹ شیڈول کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
Ireland to embark on maiden tour of Pakistan Details here https://t.co/0dmI7Kj5gw #PAKvIRE https://t.co/swDQGhgoJV
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 26, 2026












