سعودی وزارت دفاع اس سال حج سیزن کے دوران ایمرجنسی میڈیکل کیسز کی منتقلی کے لیے طیاروں کا ایک فلیٹ تعینات کررہی ہے۔
وزارت، ایمرجنسی میڈیکل کیسز کو حج مقامات سے مکہ کے اندر اور باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے جدید ایمبولینس سروس فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
-
مکہ میں موبائل سٹروک یونٹ نے یوگنڈا کے عازمِ حج کی جان بچا لیNode ID: 890515
-
حج سیزن میں وبائی مرض کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواNode ID: 890554
ایک اندازے کے مطابق 1.25 ملین مسلمان 4 سے 9 جون کے درمیان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔
وزارت دفاع کی لاجسٹک اور میڈیکل ٹیمیں وزارت صحت کے ساتھ مریضوں کے فضائی انخلا کی نگرانی کریں گی۔ وزارت دفاع کے ہر طیارے میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹوں کی طرح سہولتیں موجود ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل وزارت صحت نے حج سیزن میں دوائیں پہنچانے کےلیے ڈرون استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
زمینی راستوں سے دواؤں کو پہنچانے میں 90 منٹ درکار ہوتے ہیں لیکن ڈرون کے ذریعے یہ کام محض چھ منٹ میں ہو جاتا ہے اور بہت وقت بچتا ہے۔
سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں جامع طبی سہولتوں کی فراہمی کے نظام میں جو بنیادی تبدیلیاں آرہی ہیں، ڈرون کا استعمال ان میں سے ایک ہے۔
وژن 2030 کے تحت مملکت میں جو اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں ان میں مقامی افراد اور سیاحت کے لیے آنے والوں کو اعلٰی طبی امداد پہنچانے کا بندوبست شامل ہے۔