Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی عازمین کی سعودی عرب کی حجاج کے لیے خدمات کی تعریف

 اس برس 87 ہزار عازمین حج کا تعلق بنگلہ دیش سے ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بنگلہ دیش کے عازمینِ حج  نے سعودی عرب میں آنے والوں کے آرام کا خیال رکھنے اور انھیں ضروری خدمات دینے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عازمینِ حج نے متعلقہ تنظیم کی طرف سے ملنے والی سہولتوں اور اعلٰی سطح کی خدمات کی فراہمی کی تعریف کی جن کا تجربہ انھیں خادمینِ حرمینِ شریفین کے خصوصی مہمان پروگرام میں شرکت کے بعد ہوا۔
بنگلہ دیشی عازمین حج نے وزارتِ اسلامی امور کی بھی تعریف کی جس نے اس پروگرام کے مختتف پہلوؤں کا بندوبست کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان بہترین خدمات کی فراہمی سعودی عرب کی طرف سے اسلامی ملک اور حرمینِ شریفین کا انتہائی اعلٰی انتظام کرنے کے عہد کا اظہار ہے۔
بنگلہ دیش کے مہمانوں کا تعلق ڈھاکا یونیورسٹی، جامعہ دارالارقم الاسلامیہ، پانی اور شپنگ کے علاوہ کھیلوں کی وزات سے بھی تھا۔
توقع ہے اس برس حج کے دوران 87 ہزار عازمین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہوگا۔ اخبار ’ڈھاکا ٹریبیون‘ کے مطابق ان میں سے اکثر نے اپریل کے آخر سے سعودی عرب آنا شروع کر دیا تھا۔
حج، اسلام کی اہم ترین عبادات میں سے ایک ہے جس کی ایک بار ادائیگی ہر اس فرد پر واجب ہے جو مالی اور جسمانی استطاعت رکھتا ہو۔ اس سال حج کا آغاز 4 جون سے ہو رہا ہے جو 9 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

 

شیئر: