سعودی عرب میں عیدالاضحی کے موقعے پر دارالحکومت ریاض کی مختلف بکرا منڈیوں میں قربانی کے جانور خریدنے والوں کا بھرپور رش رہا۔ العزیزیہ بکرا منڈی میں سعودی شہریوں کے علاوہ پاکستانی اور دیگر غیرملکی قربانی کے جانور خریدنے پہنچے جس سے بکرا منڈی میں خاصی گہما گہمی دیکھی گئی۔ ذکاء اللہ محسن کی رپورٹ