امارات کی اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کی جنرل اتھارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ’ اماراتی شہری اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج نہ کریں۔‘
’بغیر اجازت نامے سعودی عرب پہنچنے والے کسی بھی اماراتی شہری کو 50 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
توکلنا ایپ پر حج پرمٹ کو پڑھنے کی سہولت فراہمNode ID: 889464
وام کے مطابق اتھارٹی نے شپریوں پرزور دیا کہ’ وہ سرکاری ریگولیشنز اور رہنما اصولوں پر سختی سےعمل کریں۔ اپنے وقت، پیسے اور سیفٹی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔‘
’خلاف ورزی کرنے والوں کو مکمل طور پرجوابدہ ٹہرایا جائے گا اور انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔‘
حج پرمٹ کا نظام عازمین کی سیفٹی اور مقدس مقامات پر گنجائش کے مطابق انتظام کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ایسے افراد جو پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے کی کوشش کریں گے، 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائےگا۔
کوئی بھی ایسا شخص جس نے اپنے نام پر بیرون ملک سے ایک یا متعدد وزٹ ویزے (تمام اقسام) کے جاری کرائے ہوں اور وزٹ ویزے پر آنے والے غیرملکی ممنوعہ مدت (یکم ذوالقعہ ) میں مکہ مکرمہ داخل ہوں اور حج ادا کرنے کی کوشش کریں اس صورت میں وزٹ ویزا جاری کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔
ایسے غیرملکی جو غیرقانونی طورپر سرحدی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہوئے مملکت میں داخل ہوئے اور حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں پائے گئے انہیں مملکت سے ڈی پورٹ کرتے ہوئے ان پر 10 برس کے لیے پابندی عائد کردی جائے گی۔