Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اکیڈمی کے تحت لسانیات پروف ریڈنگ پروگرام کے پہلے گروپ کی گریجویشن

ایک سال دورانیے کا یہ پروگرام پروفیشنلز کے لیے ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج  نے لسانیات کے ’پروف ریڈنگ‘ پروگرام میں ہائیر ڈپلوما حاصل کرنے والے پہلے گروپ میں اسناد کی تقیسم کی تقریب منعقد کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تقریب ریاض میں اکیڈمی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی جس میں علمی دنیا کی ممتاز شخصیات، طالب علموں اور ٹرینرز نے شرکت کی۔
اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل عبداللہ الوشمی کہتے ہیں کہ یہ پروگرام ظاہر کرتا ہے کہ اکیڈمی، حکومتی اداروں میں عربی زبان کو ترویج دینے کے عہد پر کاربند ہے۔
انھوں نے کہا یہ پروگرام عربی زبان کے سپیشلسٹ پروفیشنلز کی ترقی میں تعاون کا اپنی نوعیت کا پہلا ایسا ماڈل ہے۔
ایک سال دورانیے کا یہ پروگرام، ان پروفیشنلز کے لیے ہے جو حکومتی اداروں میں ایڈیٹنگ یا پروف ریڈینگ کا کام کر رہے ہیں اور اسے وزارت ہیومن ریسورسز اور سوشل ڈیویلپمنٹ کی رسمی منظوری حاصل ہے۔
اکیڈمی کی طرف سے عربی پروف ریڈینگ کی تربیت کے لیے جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے اس میں سپیشل قومی لسانی ٹیمیں تیار کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔
اس طریقے میں نظریاتی اورعملی پہلوؤں کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ حکومتی شعبوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اورعربی زبان کے استعمال کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے۔
 تقسیمِ انعامات کی تقریب میں 60 گریجویٹس کو تربیت مکمل کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تربیت کا دورانیہ 435 گھنٹوں پر محیط تھا جس میں 16 ٹرینرز نے حصہ لیا۔

 

شیئر: