Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے عربی زبان کا نیا پروگرام

پروگرام جس کا نام ’عریبک فار ہیلتھ پرپزز‘ رکھا گیا ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
عربی زبان کی ترویج کے لیے کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی نے ’ریاض سیکنڈ ہیلتھ کلسٹر‘ کے ساتھ مل کر صحت سے متعلق عربی زبان کے تیسرے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
 یہ پروگرام جس کا نام ’عریبک فار ہیلتھ پرپزز‘ رکھا گیا ہے، ایک تعلیمی انیشییٹیو ہے جو ان پروفتیشنل ہیلتھ کیئر افراد کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے جن کی مادری زبان عربی نہیں۔
اس پروگرام کے تحت ڈاکٹروں اور نرسوں کو عربی زبان کے سلیبس کے دو ماہ پر مبنی کورس کے ذریعے عربی زبان کی عملی بول چال سکھائی جائے گی۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ یہ انیشیٹیو اس بڑی کوشش کا حصہ ہےجس کے تحت عربی نہ بول سکنے والوں کو عربی زبان سیکھنے کے لیے مخصوص کورسز آفر کیے جائیں گے۔
یہ کورس کلاسیکی عربی زبان اور سعودی عرب کی بولی کا امتزاج ہے جس میں وہ ثقافتی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں جن سے کورس مکمل کرنے والوں کو مقامی کمیونیٹیوں کے ساتھ انضمام میں مدد ملے گی۔
آموزش کے مختلف انداز اختیار کرتے ہوئے عربی زبان سکھانے کا یہ پروگرام ایک آسان اور لچکدار ماڈل پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد حقیقی زندگی میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
پہلے ایڈیشن میں جس کو 2024 میں شروع کیا گیا تھا، ریاض میں واقع طبی کیئر کے چار مراکز کو تعلیمی کورس پڑھایا گیا جس سے 150 سے زیادہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے نے فائدہ اٹھایا تھا۔
اس پروگرام کا دوسرا ایڈیشن اپریل میں مکمل ہوا تھا جس میں 52 شرکا تھے۔ اس پروگرام کو ’ریاض فرسٹ ہیلتھ کلسٹر‘ کے ساتھ شراکت میں ترتیب دیا گیا تھا۔

 

شیئر: