عربی زبان کی ترویج کے لیے قائم کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی نے ریاض میں ابجد سینٹر کے غیر مقامی عربی بولنے والوں کے دوسرے گروپ کی گریجویشن پرتقریب کا انعقاد کیا اور زبان سیکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے ریاض میں ہونے والی تقریب میں 168 مرد اور خواتین طالب علموں کو پروگرام کی تمام شرائط پوری کرنے پراعزاز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی اکیڈمی کے تحت سپین میں عربی زبان کے مہینے کا اختتامNode ID: 889197
کنگ سلمان اکیڈمی کے سیکٹری جنرل عبداللہ بن صالح الوشمی نے اس موقع پر کہا کہ ابجد سینٹر، عربی سیکھنے کا ایک ایسا تجربہ فراہم کرتا ہے جس سے زبان سے آگاہی کے متمنی غیر مقامی افراد، بول چال کی مضبوط اور موثر کمیونیکیشن سکلز سے آرستہ ہو جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عربی سکھانے کے اس پروگرام سے ظاہر ہے کہ اکیڈمی کا تعلیمی ماڈل بہتر سے بہتر ہوا ہے اور عربی زبان سیکھنے کے لیے ایک مستند سائنسی ادارے کے طور پ اکیڈمی کے کردار کو مزید تقویت ملی ہے۔
کنگ سلمان اکیڈمی کی زبان سکھانے کا انیشیٹو، اکیڈمی کے اس تعلیمی اور ثقافتی اثر میں اضافہ کرتی ہے جو ممکت میں انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے قومی پروگرام کے مقاصد کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔