متحدہ عرب امارت ابوظبی میں نرسری اور کے جی کے طلبا کے لیے عربی زبان کی تعلیم لازمی ہوگی نئی پالیسی کا اطلاق تمام نجی سکولوں پر ہوگا۔
ابوظبی ایجوکیشن اتھارٹی نے پیر کو ایک نئی پالیسی جاری کی ہے جس کے تحت پرائیویٹ اور ایجوکیشنل پارٹنر شپ سکولوں کو موسم خزاں 2025 سے پری کنڈرگارٹن سے کے جی 2 تک ہر ہفتے چار گھنٹے (240 منٹ )عربی زبان کی تعلیم کےلیے مختص کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
کنگ سلمان عربک اکیڈمی میں عربی پروگرام کے دوسرے گروپ کی گریجویشنNode ID: 889787
وام کے مطابق آئندہ تعلیمی سیشن میں عربی زبان کی تعلیم کا وقت بڑھا کر پانچ گھنٹے (300 منٹ) کر دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم وعلم ابوظبی (ایڈیک) کی پالیسی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے ہے کہ ہر بچہ، خواہ عربی اس کی مادری زبان ہو یا وہ پہلی مرتبہ یہ زبان سیکھ رہا ہو، زبان سیکھنے کے اس اہم مرحلے پر معیاری اور یکساں تعلیم حاصل کرے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چھوٹی عمر میں بچے زبانیں مؤثر انداز میں سیکھتے ہیں اور عربی محض ایک مضمون نہیں بلکہ شناخت، اقدار اور ورثے سے جُڑنے کا ذریعہ ہے۔
ایڈیک کے حالیہ سروے کےمطابق اگرچہ گھروں میں عربی زبان بولی جاتی ہے، تاہم متعدد بچے اسے اعتماد کے ساتھ بولنے سے قاصر ہیں۔ نئی پالیسی کا مقصد سکولوں اور خاندانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ عربی زبان کو زندہ اور پھلتا پھولتا رکھا جا سکے۔
ایڈیک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے ابتدائی تعلیم مریم الحلامی نے کہا کہ ’یہ محض عربی کلاسز کا اضافہ نہیں بلکہ ہر بچے کو زبان، شناخت اور تعلق کا ایک تحفہ دینے کی کوشش ہے، جو پہلے دن سے ہی اُس کے ہمراہ ہو۔‘
نیا کنڈرگارٹن عربی نصاب ایڈیک کے اس وسیع تر وژن کا حصہ ہے جس کے تحت عربی زبان کو محض ایک سیکھنے کا مضمون نہیں بلکہ بچوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔