Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قدیہ مستقبل کی تشکیل کر رہا ہے‘، مینجنگ ڈائریکٹر سکس فلیگز

31 دسمبر کو سکس فلیگز کی سرکاری افتتاحی تقریب سے قبل تفریحی میگا پراجیکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر عبداللہ الداؤد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’قدیہ تمام شعبوں کے مستقبل کی تشکیل کر رہا ہے۔‘
پیر کو پریس کانفرنس میں عبداللہ الداؤد نے ’سکس فلیگز‘ کی تفصیلات اور قدیہ سٹی منصوبے میں تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا ہے جو دنیا کے نمایاں تفریحی مقامات میں سے ایک ہوگا۔
الاخباریہ کے مطابق عبداللہ الداؤد نے کہا کہ القدیہ سٹی کو تفریح، سپورٹس اور ثقافت کے حوالے سے عالمی مقام بنانے کے حوالے سے کام جاری ہے۔
انہوں نے قدیہ سٹی کو سپورٹس اور ثقافت کے حوالے سے دنیا کے ایک نئے دارالحکومت سے تعبیر کیا اور بتایا کہ 31 دسمبر کو قدیہ میں ’سکس فلیگ‘ تھیم پارک کا افتتاح کیا جائے گا۔
’قدیہ تمام شعبوں کے مستقبل کی تشکیل کر رہا ہے، سکس فلیگ قدیہ سٹی مکمل ہو گیا ہے۔ یہ سنگ میل قدیہ سٹی اور مملکت کے لیے ایک عظیم وژن کا آغاز ہے۔‘
خیال رہے کہ قدیہ سٹی سعودی وژن 2030 کا بنیادی ستون ہے جو معیاری تفریح کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سکس فلیگز القدیہ سٹی شمالی امریکہ کے باہر پہلا تھیم پارک ہے۔ اسے مکمل طور پر’ پاور آف پلے‘ کے تصور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

اسے دنیا کے سب سے پڑے سپورٹس ایونٹ، فیسٹیول، کنسرٹ اور ثقافی تقریبات کی میزبانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ریاض شہر سے 40 منٹ کی مسافت پر طویق پہاڑ کے قلب میں واقع یہ متحرک شہر تفریح، سپورٹس اور ثقافتی تجربات کو ایک منفرد انداز میں یکجا کرے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
پارک میں 28 رائیڈز اور دیگر سرگرمیاں ہوں گی جن میں فالکنز فلائٹ دنیا کا سب سے طویل، تیز اور بلند رولر کوسٹر ہے، اس کے ساتھ آئرن ریٹلر دنیا کا سب سے بلند ٹلٹ کوسٹر ہے اور سپٹ فائر بھی دنیا کا سب سے بلند انورٹڈ کوسٹر ہے۔

 

شیئر: