Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیرمعمولی ٹرن آؤٹ‘ ریاض سیزن 2025 میں وزیٹرز کی تعداد آٹھ ملین

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا کہ ’ریاض سیزن میں اکتوبر 2025 میں آغاز سے اب تک وزیٹرز کی تعداد آٹھ ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق یہ سیزن کے متنوع آرٹسٹک، سپورٹس، کلچرل اور گیمنگ ایونٹس کےلیے بھر پور ٹرن آوٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
 نئے تجربات اور تقریبات کے انعقاد نے شرکا کی تعداد کو بڑھایا ہے۔ بین الاقوامی شوز کو اعلی معیار کے مقامی تجربات کے ساتھ تفریحی پیشکشوں کے ذریعے مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والے وزیٹرزکو راغب کیا گیا۔
سیزن زونز کے مختلف پروگراموں میں غیرمعمولی ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ السویدی پارک میں مختلف ملکوں کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا گیا۔
بیسٹ لینڈ اور ریاض موٹر شو، باکسنگ ویک کے ایونٹس اور سنوکر چیمپئن شپ نے بھی وزیٹرز کی توجہ حاصل کی۔

حال ہی میں ریاض چڑیا گھر کا بھی افتتاح ہوا ہے، اس میں 170 اقسام کے  ایک ہزار 600 سے زیادہ جانور ہیں، یہاں چھ زون ہیں، جنہیں مختلف براعظموں کے قدرتی مسکن کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
افتتاح کے بعد سے اس سیزن میں متعدد بڑے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ انا عربیہ اور جیولری سیلون سمیت انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے ساتھ اپنی ثقافتی اور تجارتی اپیل کو مزید بڑھایا ہے۔
سیزن میں 11 تفریحی مقامات ہیں جبکہ 15 عالمی مقابلے اور 34 نمائشیں وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بہت سے چھوٹے پروگراموں میں آئندہ 4 ماہ تک 7 ہزار سے زائد ایونٹس ہوں گے۔
ریاض سیزن 2025 میں 25 ہزار سے زیادہ براہ راست جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ بالواسطہ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔

 

شیئر: