Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدیہ سکس فلیگز تھیم پارک 31 دسمبر سے وزیٹرز کےلیے کھولنے کا اعلان

 اسے مکمل طور پر’ پاور آف پلے‘ کے تصور پر تعمیر کیا گیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سکس فلیگز القدیہ سٹی 31 دسمبر 2025 کو شام چار بجے سے روزانہ وزیٹرز کےلیے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سکس فلیگز القدیہ سٹی  شمالی امریکہ کے باہر پہلا تھیم پارک ہے۔ اسے مکمل طور پر’ پاور آف پلے‘ کے تصور پر تعمیر کیا گیا ہے۔
اسے دنیا کے سب سے پڑے سپورٹس ایونٹ، فیسٹیول، کنسرٹ اور ثقافی تقریبات کی میزبانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
 ریاض شہر سے 40 منٹ کی مسافت پر طویق پہاڑ کے قلب میں واقع  یہ متحرک شہر تفریح، سپورٹس اور ثقافتی تجربات کو ایک منفرد انداز میں یکجا کرے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
پارک میں 28  رائیڈز اور دیگر سرگرمیاں ہوں گی، جن میں فالکنز فلائٹ جو دنیا کا سب سے طویل، تیز اور بلند رولر کوسٹر ہے، اس کے ساتھ  آئرن ریٹلر جو دنیا کا سب سے بلند ٹلٹ کوسٹر ہے اس کے علاوہ سپٹ فائر جو دنیا کا سب سے بلند انورٹڈ کوسٹر ہے۔

 چار سال سے کم عمر بچوں کےلیے داخلہ مفت ہوگا۔ سپیشل افراد، بزرگ شہریوں کے لیے رعایتی ٹکٹ کی کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ مکمل تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
 وزیٹرز کار، ٹیکسی یا شٹل بس سروس کے ذریعے القدیہ پہنچ سکتے ہیں۔ ریاض میٹرو کے ذریعے بھی القدیہ تک پہنچا جا سکتا ہے، نیویگیشن ایپ وزیٹرز کو مخصوص پارکنگ ایریا تک برارہ راست رسائی فراہم کرتی ہے، جہاں سے مفت شٹل سروس انہیں تھیم پارک کے داخلی دروازے پر لے جائے گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ سے آنے والوں کے لیے جدہ میٹرو سٹیشن سے مفت شٹل سروس سہ پہر تین بجے سے چلے گی۔
یاد رہے القدیہ سٹی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  کے بڑے منصوبوں میں سے ایک  ہے، یہ سعودی عرب کے سیاحتی اور اقتصادی اہداف کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ 

قدیہ سٹی سالانہ  48 ملین  افراد کا خیر مقدم کرے گا۔ یہاں عالمی معیار کے سیاحتی اور منفرد  طرز کے قابل دید مقامات دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آئیں گے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  القدیہ شہر کا ماسٹر پلان اور اس کا انٹرنیشنل برانڈ جاری کیا تھا۔

 

شیئر: