Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ایئر فورس کے کمانڈر کے لیے ملٹری آرڈر آف عمان کا اعزاز

نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور نے سعودی کمانڈر کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز کو ملٹری آرڈر آف عمان (سیکنڈ کلاس) کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
عمان کے نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور سید شہاب بن طارق آل سعید نے بدھ کو مسقط میں سعودی فضائیہ کے کمانڈر کا خیرمقدم کیا اور انہیں اعزاز سے نوازا۔
یہ اعزازعمان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی کوششوں اور خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ملاقات میں فوجی تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

عمان نیوز ایجنسی کے مطابق عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق نے سعودی فضائیہ کے کمانڈر کو ملٹری آرڈر آف عمان دینے کی ہدایت کی تھی۔
اس موقع پر عمان کی رائل ایئرفورس کے کمانڈر ایئر وائس مارشل خامس بن حماد الغفری سمیت کئی عہدیدار موجود تھے۔
عمان میں سعودی سفیر ابراہیم بن سعد بن بیشان اور سفارتخانے کے ملٹری اتاشی نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے عمانی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان تربیت اور مشقوں کے ساتھ فوجی تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: