عمان کے فرمانروا نے مسقط میں سعودی وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا
برادرانہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق نے منگل کو مسقط کے البرکہ پیلس میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے عمان کے فرمانروا کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
عمان، اس کے سلطان اورعوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سلطنت عمان میں سعودی سفیر ابراہیم بن سعد بن بیشان بھی موجود تھے۔
یاد رہے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو عمانی ہم منصب سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں وزرائے خارجہ نے سعودی، عمانی رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔
