سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق مکہ مکرمہ کے علاقہ النسیم میں مرکزی تفریحی مقام قائم کیا گیا ہے جہاں زائرین اور اہلیان مکہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
تلال ولیج وسیع و عریض رقبے کو تفریح کی غرض سے مخصوص کیا گیا ہے جہاں کھلی فضا میں بیٹھنے کی جگہیں بنائی گئی ہیں جبکہ لوگوں کی ضرورت کے پیش نذر دکانیں ، کافی شاپس ، ریسٹورانٹس اور بچوں کے لیے مخصوص جگہ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ملاقاتوں کے لیے بھی جگہیں موجود ہیں۔
خاندانی تفریح کے لیے بہترین مقام میں شمار کیا جارہا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
تفریحی مقام کو پررونق بنانے کے لیے خوبصورت روشنی کا بھی انتظام ہے جبکہ لمحات کو یادگار بنانے کےلیے فوٹو کارنر بھی بنایا گیا ہے۔
تفریح کی غرض سے آنے والوں کا کہنا تھا کہ تلال ولیج میں سردیوں کی شاموں سے لطف اندوز ہونے کےلیے فیملیز اور دوستوں کی گیدرنگ کا بہترین و محفوظ انتظام ہے۔
واضح رہے تلال ولیج میں ’مکہ ونٹر2025 ‘ کے تحت مختلف مقامات کو تفریح کےلیے مخصوص کیا گیا ہے جہاں کھلی ہوا میں آنے والے موسم سرما سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔