دمام میں ’گلوبل سٹی‘، فلوٹنگ مارکیٹ، اوپن تھیٹر اور تفریحی پارک سمیت بہت کچھ
جمعرات 25 دسمبر 2025 0:00
سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں ’گلوبل سٹی‘ منصوبہ ایک نیا تفریحی مقام ہے جو اپنی نوعیت میں منفرد اور عظیم الشان تفریحی پراجیکٹ کے طور پر سامنے آرہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دمام شہر میں سیھات ساحل کے قریب ’گلوبل سٹی‘ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جو 250 ہزار مربع میٹر پرمحیط ہے۔
تفریحی منصوبے میں مصنوعی مرکزی جھیل ہے جس کے اطراف سیاحتی و آبی تفریحی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔
یہ منصوبہ بیک وقت 7 ہزار افراد کی گنجائش کا حامل ہے جس میں تین ہزار سے تک مزید اضافے کا امکان ہے۔
گلوبل سٹی میں فلوٹنگ مارکیٹ، اوپن تھیڑ، جدید تفریحی پارک، ریستوان اور متعدد دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ واکنگ ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں جبکہ تفریح کے لیے آنے والے خاندانوں کے بیٹھنے کے لیے جگہیں بھی مخصوص کی گئی ہیں۔

صوبائی سیکرٹری انجینئرفہد الجبیر نے بتایا ’گلوبل سٹی‘ منصوبہ اپنے انداز میں انتہائی منفرد تفریحی منصوبہ ہے جہاں مختلف ثقافتوں کو اکھٹا کیا گیا ہے۔‘
’یہاں موجود 15 پویلین میں یورپ، خلیجی عرب ، ایشا اور افریقی ممالک کی متنوع ثقافتوں کی نمائندگی ہو گی۔‘

علاوہ ازیں الشرقیہ کے میئر فہد بن محمد الجبیر نے گلوبل سٹی کے افتتاح کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
