Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فلائنگ اوور سعودی‘ ریاض سیزن میں سیاحت اور تفریح کا منفرد تجربہ

اوپن ایئر سنیما کے لیے جدید اور موثر ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
ریاض سیزن کے تحت جاری سرگرمیوں میں بلیواڈ سٹی میں ’فلائنگ اوور سعودی‘ کے عنوان سے سیاحت اور تفریح کے نئے تجربے سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ نیا تجربہ آپ کو آسمان پر ایک غیرمعمولی سفر پر لے جاتا ہے۔
اوپن ایئرسنیما کے لیے جدید اور موثر ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے مملکت میں ہونے والی مختلف قدرتی مقامات کے مناظر اور شہری ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔
فلائنگ اوور سعودی منصوبے کے تحت مملکت کے صحرا، سمندر، بلند و بالا پہاڑی مقامات، ترقی یافتہ شہروں، سبزہ زاروں اور خاص کر حرمین شریفین کے خوبصورت مناظر دکھائے جائیں گے۔
فلم کے لیے آٹھ کے ہائی ریزولوشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے انتہائی صاف و شفاف قدرتی مناظر کی وڈیو دیکھی جا سکے گی۔
اوپن ایئر شو میں ہر راؤنڈ آٹھ منٹ پر مشتمل ہوگا، وزیٹرز ایک غیر معمولی تجربے سے لطف اندوز ہوں گےـ ان مناظر کے ماحولیاتی تاثرات سے آشنا کرانے کے لیے مصنوعی احساس بھی پیدا کیا جائے گا، جیسے پانی کی پھوار کا برسنا یا تیز ہوا چلنے کا احساس۔
اس کے علاوہ مختلف ماحولیاتی اثرات پیدا کیے جائیں گے تاکہ فلم بین خود کو عملی طور پر ان مقامات پر موجود محسوس کرے۔

 

شیئر: