Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر پاکستان کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

صدر پاکستان نے کہا کہ ’پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین کو انتہائی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کے فرمانروا کا دارالحکومت ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
جمعے کی رات کو ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر زرداری نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے جلد اور مکمل صحت یابی کی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین کو انتہائی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے عوام میرے ساتھ مل کر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلسل صحت اور توانائی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اُنہیں قوت اور طویل عمر عطا فرمائے تاکہ وہ مملکتِ سعودی عرب کی مزید ترقی اور خوش حالی کی جانب قیادت کرتے رہیں۔‘

 

شیئر: