Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان، ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد روانہ

شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمعے کو شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے گئے تھے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود معمول کے طبی معائنے کے بعد ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے واپس چلے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوانِ شاہی سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جمعہ 16 جنوری کو شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے گئے تھے۔
بیان کے مطابق خادم حرمین شریفین کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو گئے جو مکمل تسلی بخش ہیں۔ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد خادم حرمین شریفین ہسپتال سے واپس چلے گئے ہیں۔

 

شیئر: