خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مصری صدرعبدالفتاح السیسی کا تحریری مکتوب موصول ہوا ہے جو دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں ان کی سپورٹ اور فروغ دینے سے متعلق ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹرعبدالرحمن الراسی سے مملکت میں مصر کے سفیر ایہاب ابو سریع نے ملاقات کی اور تحریری مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔