Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ایک سال کے دوران 61 ملکوں کو 35 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی

بحران سے متاثرہ علاقوں تک امداد کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر کے 61 ملکوں میں 35 ہزار ٹن سے زیادہ خوراک، شیلٹر اور طبی سامان فراہم کیا ہے۔
 ایک سال کے دوران ایک ہزار 182 ٹرکوں، 89 بحری جہازوں اور 41 طیاروں کے ذریعے امداد پہنچائی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بحران سے متاثرہ علاقوں تک امداد کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔
یہ اقدام انسانی اقدار اور بین الاقوامی یکجہتی کے لیے سعودی عرب کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔
سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے ذریعے انسانی مصائب کو دور کرنے اور کمزور طبقات کی عزت نفس کو برقرار رکھنے میس اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کی فنانشل ٹریکنگ سروس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2025 میں عالمی سطح پرانسانی امداد فراہم کرنے والے ملکوں میں دوسرے جبکہ عرب دنیا میں سرفہرست رہا ہے۔

یمن کو مجموعی امداد کا 49.3 فیصد دیا جبکہ شام کو امداد کی فراہمی میں دوسرے نمبر پر رہا۔  مملکت نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔

 

شیئر: