Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غزہ کے لیے سعودی امداد‘ فلسطینی بچوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم کا سلسلہ جاری

اب تک ساڑھے 7 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے فلسطینی عوام کےلیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر شمالی غزہ اور مواصی خان یونس کے علاقے میں سکولوں کے طلبا میں موسم سرما کے ملبوسات تقسیم کیے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹر فارکلچر اینڈ ہیریٹج جوغزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی نگرانی میں فیلڈ ٹیموں کے ذریعے تفریحی اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ساتھ ملبوسات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

ان سرگرمیوں نے سرد موسم سے تحفظ کے ساتھ غزہ کے بچوں کو خوشی فراہم کرنے اور ان پر نفسیاتی دباو کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے غزہ کی پٹی میں بچوں کو سرد موسم چیلنجوں کا سامنا ہے، گرم ملبوسات کی فراہمی ایک اہم انسانی ضرورت ہے۔
 سعودی قیادت نے سعودی عوامی مہم کے ذریعے غزہ میں انسانی صورتحال سے نمنٹے اور مصائب کے خاتمے کےلیے فضائی، بحری اور زمینی پلوں کے ذریعے امداد کی فراہمی کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔
اب تک 78 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ساڑھے 7 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔

اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔
سعودی ایجنسی نے غزہ کی پٹی میں امدادی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 90.35 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط  کیے۔

 

شیئر: