حائل انٹرنیشنل ریلی 2026: قطری ریسر ناصر العطیہ فاتح، گورنر نے انعامات دیے
سعودی ریسر یزید الراجعی دوسرے اور دانیہ عقیل تیسرے نمبر پر رہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
حائل ریجن کے گورنر اور حائل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل باجا ریلی 2026 کے فاتح قطری ریسر ناصر العطیہ کو ٹرافی دی ہے۔
ناصر العطیہ اس سے قبل ڈاکار ریلی 2026 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا، وہ اب تک 15 مرتبہ چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔
ریلی میں مختلف کیٹیگریز میں 109 ریسرز شریک تھے جو مقامی اور بین الاقوامی چیمپیئنز کے ایلیٹ گروپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ایف آئی اے الٹیمیٹ کیٹیگری میں ناصر العطیہ سرفہرست رہے، سعودی ریسر یزید الراجعی دوسرے اور دانیہ عقیل تیسرے نمبر پر رہیں۔
چیلنجز کیٹیگری میں یاسر بن سعیدان نے پہلی، عمانی ریسر حماد الوھیبی نے دوسری اور قطر کےعبدالعزیز الکواری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایس ایس وی کیٹیگری میں ارجنٹینا کے فرنینڈو الواریز کامیاب رہے، امارات کے منصور الھلی نے دوسری اورڈچ ریسر ایرک وین لون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ماجدل الثنیان نے سٹاک کلاس میں کامیابی حاصل کی۔ عبد الشقاوی دوسرے اور عبداللہ الربان تیسرے نمبر پر رہے۔
ایف آئی ایم موٹر سائیکل کیٹگری میں برطانیہ کے الیکس میک پہلے، امارات کےمحمد البلوشی دوسرے اور اماراتی شہری سلطان البلوشی تیسرے نمبر پر رہے۔
کواڈز کیٹیگری میں ھانی النومسی سرفہرست رہے، عبدالعزیز العطوی دوسری اور احمد الجابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سعودی ٹویوٹا ریلی چیمپیئن شپ میں فارس الشمری نے الٹیمیٹ کیٹیگری میں فاتح رہے۔
سعودی بارڈر گارڈز نے لوکل سٹاک کیٹیگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
حائل ریلی کا انعقاد حائل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سعودی آٹو موبایل اینٹ موٹر سائیکل فیڈریشن نے وزارت سپورٹس کے تعاون سے کیا تھا۔
یہ ریلی ایف آئی اے ورلڈ اور مڈل ایسٹ باجا کپ، ایف آئی ایم ورلڈ اور ایشیا باجا کپ کا حصہ ہے اس میں سعودی ٹویوٹا ریلی چیمپئن شپ کا افتتاحی مرحلہ شامل ہے۔

یاد رہے حائل کار ریلی( موٹرسپورٹس) کی تیز رفتار دنیا میں 2006 کے بعد سے نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے، جبکہ مملکت کو عالمی ریلی کے نقشے پر ایک مضبوط پہچان ملی ہے۔
یہ ریلی حائل خطے کے موٹر سپورٹس کے کیلنڈر کا اہم ایونٹ بن چکی ہے۔ تیز رفتاری، مہارت اور صحرائی چیلنجز سے بھرپور مقابلے نہ صرف سپورٹس بلکہ سیاحت اور معیشت کے فروغ کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
