Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں پہاڑی آئی بیکس کے مجسمے، علاقے کی منفرد شناخت

حائل ریجن کے پہاڑی علاقے آئی بیکس کا مسکن ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
حائل ریجن کی میونسپلٹی نے علاقے میں پائے جانے والے آئی بیکس ( پہاڑی ہرنوں ) کے خوبصورت مجسمے شہر میں نصب کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حائل ریجن کے پہاڑوں میں پائے جانے والے آئی بیکس اپنے بڑے سینگوں کی وجہ سے عالمی طور پرغیرمعمولی شہرت کے حامل ہیں۔
پہاڑی ہرن یا آئی بیکس حائل ریجن کے اطراف کے جنگلات میں بکثرت پائے جاتے ہیں جنہیں ماحولیاتی علامت بھی سمجھا جاتا ہے ۔
بلدیہ نے آئی بیکس کے خوبصورت مجسموں کو شہر کے مرکزی راستوں پر نصب کیا ہے ۔ مجسموں کی تنصیب اس طرح کی گئی ہے کہ انہیں دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے کہ آئی بیکس پہاڑ پر موجود ہیں جس کے لیے ایسا ہی ماحول تشکیل دیا گیا ہے جو ان کے لیے مخصوص ہے۔

شہر کے مختلف مرکزی مقامات پر مجسمے نصب کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

جہاں یہ مجسمے نصب کیے گئے ہیں وہاں رنگ برنگی روشنیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے رات کے وقت منظر کافی خوبصورت ہوجاتا ہے۔
جنگلی ہرنوں یا آئی بیکس کے مجسموں کی تنصیب کا مقصد شہری منظرنامے کو خوبصورت بنانا اور علاقے کی سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔

شیئر: