Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے تاریخی علاقے میں اوپن ایئر گیلری، عالمی فنکاروں کے بنائے ہوئے مجسمے

بلدیہ جدہ کے تعاون سے وزارتِ ثقافت کی قیادت میں یہ کام کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تاریخی شہر جدہ کی الاربعین جھیل کو آرٹ کے ذریعے خطے کی بصری شناخت کی بحالی کی وسیع تر کوششوں کے سلسلے میں ایک اوپن ایئر گیلری میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں عالمی فنکاروں کے بنائے ہوئے مجسموں کا منتخب مجموعہ خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بلدیہ جدہ کے تعاون سے وزارتِ ثقافت کی قیادت میں یہ انیشییٹیو، دنیا کے 14 بہترین فن پاروں پر مشتمل ہے جنھیں شہر کے بصری منظر نامے میں ضم کر دیا گیا ہے۔

یہ انیشییٹیو، دنیا کے 14 بہترین فن پاروں پر مشتمل ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یہ مجسمے ماضی اور مستقبل کے درمیان ایک فعال مکالمے کا کام کرتے ہیں جس میں سائٹ کی تہذیبی تاریخ اور ورثے کو دورِ حاضر کے آرٹ کی زبان سے ملا دیا گیا ہے۔
نمائش پر رکھے گئے نمایاں فن پارے، فن کی ایک وسیع تحریک کا حصہ ہیں جس میں عوامی مقامات کو ثقافتی دلچپسی کے پلیٹ فارم کے طور پر ایک نئے زاویے سے دیکھا گیا ہے۔

یہ مجسمے ماضی اور مستقبل کے درمیان فعال مکالمے کا کام کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

شہری ماحول کو فن کے تجربات میں تبدیل کرنے سے یہ منصوبہ، مقامی رہائشیوں اور یہاں دیگر آنے والوں کو یہ جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ فنِ تعمیر کا تاریخی ورثہ اور جدید تخلیق کا سنگم تلاش کریں۔
اس سے فن کے بڑھتے ہوئے کردار کی اہمیت پر بھی روشنی پڑتی ہے جو شہری شناخت کی تشکیل کر رہا ہے اور مملکت کے مشترکہ مقامات پر عوام میں بصری حسن کی قدر دانی کو پروان چڑھا رہا ہے۔

 

شیئر: