Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی عوام کی امداد اور’الاونروا‘ کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کا شکریہ

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے ریاض میں الاونروا کے کمشنر نے ملاقات کی ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے سپروائزر جنرل اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بدھ کو ریاض میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’الاونروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں انسانی ہمدردی اور امداد سے متعلق امور کے ساتھ غزہ میں انسانی ہمدردی کے کاموں کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لازارینی نے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد اور’الاونروا‘ کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے شاہ سلمان مرکز اور ’الاونروا‘ کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کی بھی تعریف کی، فلسطینی پناہ گزینوں کے مفاد میں مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس سے قبل’الاونروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے  سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کی۔ فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی عوام کی سپورٹ کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے ادارے کے درمیان تعاون کے پہلووں پر بھی بات کی گئی۔

 

شیئر: