Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ثقافتی اور فکری مرکز‘: حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں زائرین کی بڑی تعداد میں آمد

مکہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں اندرونِ مملکت اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں زائرین آ رہے ہیں جو اسے شہرِ مقدس میں ایک نمایاں ثقافتی اور فکری مرکز کی حیثیت دیتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ مقام ثقافتی اور سیاحتی منظرنامے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
حرا کلچرل ڈسٹرکٹ معاشرے کے مختلف طبقات کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جن میں مکہ کے رہائشی، سیاح اور عمرہ ادا کرنے والے زائرین  شامل ہیں۔
یہاں وزیٹرز اور زائرین کو اس مقام کی تاریخی اور مذہبی اہمیت اور غار حرا سے متعلق بتایا جاتا ہے۔
’ریویلیشن ایگزیبیشن‘ اس ڈسٹرکٹ کے نمایاں ترین حصوں میں سے ایک ہے جس میں قران پاک کے نازل ہونے اور حضرت محمد کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
مکہ میں ثقافتی اور تاریخی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے مختلف تقریبات اور پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

یہ کوششیں مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہیں، جن کا مقصد ثقافتی شعبے کو ترقی دینا، معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین اور مہمانوں کے ثقافتی تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

شیئر: