Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیکٹ چیک: مریم نواز کی ’زبان پھسلنے پر‘ عظمیٰ بخاری کا موقف، حقیقت کیا ہے؟

مریم نواز نے جمعرات کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کیا تھا (فوٹو: مریم نواز آفیشل، فیس بُک)
صوبہ پنجاب کی وزیراعلٰی مریم نوز کے خطاب کا ایک کلپ وائرل ہے جس کے متعلق مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔
اس وائرل ویڈیو کلپ میں وہ اپنا موازنہ اپنے والد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کر رہی ہیں۔
انہیں کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’مریم نواز، نواز شریف کی طرح دعوے نہیں کرتی، کام کر کے دکھاتی ہے۔‘
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس وائرل ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔
ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’بڑے بڑے صحافیوں کی صحافت کو سلام ہے جو فیک ایڈیٹڈ ویڈیو کو زبان سلپ ہوگئی کہہ کر پھیلا رہے ہیں، اوریجنل ویڈیو یہ ہے۔‘
انہوں نے دو مزید ویڈیو کلپس بھی پوسٹ کیے جن میں مریم نواز کے خطاب کے دیگر حصے شامل تھے جن میں وہ نواز شریف سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
دوسری جانب مریم نواز کے میانوالی جلسے سے خطاب کی یوٹیوب پر موجود 21 منٹ کے دورانیے کا جائزہ لیا جائے تو حقیقت عظمیٰ بخاری کے دعوے سے قدرے مختلف ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ویڈیو کے تین منٹ آٹھ سیکنڈز پر مریم نواز کو کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’میانوالی والو یہ صرف دعویٰ نہیں ہے، مریم نواز، نواز شریف کی طرح دعوے نہیں کرتی، کام کر کے دکھاتی ہے۔‘
عظمیٰ بخاری کے بیان سے قبل صحافی حامد میر نے مریم نواز کی ’سلپ آف ٹنگ‘ کی ویڈیو کو ری پوسٹ کیا تھا۔‘
عظیٰ بخاری کے بیان صارفین نے مختلف آرا کا اظہا کیا ہے۔
صدف بیدی نے لکھا کہ ’اپنے پر بات آتی ہے تو فیک نیوز، چلو فیک نیوز والے کو عدالت لے جاؤ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔‘
ایک اور اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’آپ نے تو اُس دِن انہیں بھی ایسا ہی سلام دیا تھا جو لاہور میں گٹر میں گرنے والوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔‘
صارف مرزا ندیم نے لکھا کہ ’یہ پنجاب کی آئرن لیڈی مریم نواز کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘

شیئر: