Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی طارق رحمان کو بنگلہ دیش کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد

ولی عہد نے طارق رحمان اور بنگلہ دیش کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا (فوٹو:ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں طارق رحمان کو ان کی قیادت میں نئی حکومت کے قیام پر بھی مبارکباد دی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے طارق رحمان اور بنگلہ دیش کے عوام کے لیے مزید کامیابی، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
طارق رحمان کی جماعت نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ کی عمارت کے ساؤتھ پلازہ میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
60 سالہ طارق رحمان سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اور شہید صدر ضیاء الرحمٰن کے بیٹے ہیں۔

 

شیئر: