جیزان شہر میں رمضان بازار، پہلے ہی دن بے تحاشا رش
جمعرات 19 فروری 2026 0:47
جازان میونسپلٹی کی جانب سے جیزان شہر کے علاقے الصفا میں لگایا جانے والا رمضان بازار علاقے میں مقبول ہو رہا ہے۔
رمضان بازار میں پہلے دن مغرب سے قبل لوگوں کی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی جس سے اس بازار کی مقبولیت واضح ہوتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی ٹیم نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں موجود سٹالز پر فروخت کی جانے والی اشیا کا بھی جائزہ لیا۔
رمضان بازار میں افطاری کی اشیا فروخت کی جارہی ہیں جن میں سموسے، پکوڑے، مچھلی، گوشت، مرغی، روٹی، کھجور، سبزیاں اور پھل شامل ہیں۔
بازار میں آنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ’انتظامیہ کی جانب سے یہ خوش آئند اقدام ہے۔‘

رمضان بازار سالانہ بنیادوں پر قائم کیا جاتا ہے اور یہاں فروخت کی جانے والی اشیائے خورونوش افطاری اور سحری سے متعلق ہوتی ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے رمضان بازار میں آنے والوں کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
