’الجردہ مارکیٹ‘ کا ترقیاتی و توسیعی منصوبہ، گورنر قصیم نے دورہ کیا
قدیم بازار کے 5100 مربع میٹر کے رقبے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گورنرقصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود نے بریدہ شہر کی قدیم ’الجردہ مارکیٹ‘ کے ترقیاتی و توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میونسپلٹی کے ترقیاتی منصوبے کا مقصد روایتی تاریخی مقامات کی بحالی اور سیاحتی علاقوں کو بہتر بنانا ہے۔
گورنر قصیم کو منصوبے کے ترقیاتی امور بارے میں آگاہ کیا گیا، قدیم بازار کے 5100 مربع میٹر کے رقبے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں 40 دکانیں ہیں، پہلے مرحلے میں 20 دکانوں کا افتتاح کیا گیا۔
ترقیاتی منصوبے میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ علاقے کی قدیم شناخت کو برقرار رکھا جائے۔
روایتی مارکیٹ میں راہداریوں اور اوپن اسپیس کا خاص خیال رکھا گیا ہے تاکہ وزیٹرز آرام وسکون سے مارکیٹ کا دورہ کرسکیں۔
گورنر قصیم نے الجردہ مارکیٹ کی تعمیرِ نو و تزئین کے عمل کو سراہتے ہوئے تاریخی و روایتی مقامات کی بحالی اور ان کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
واضح رہے ’الجردہ مارکیٹ‘ علاقے کے انتہائی قدیم و تاریخی بازاروں میں سے ایک ہے جو آج تک تجارتی و سماجی اعتبار سے اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

مارکیٹ کو اس کی قدیم شناخت میں بحال کرتے ہوئے اس کی تعمیر نو کا عمل ماضی کو عصرِ حاضر سے جوڑنا ہے۔
مارکیٹ کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے دکانوں کو اسی روایتی انداز میں محفوظ رکھا ہے جس طرح وہ ماضی میں ہوا کرتی تھیں۔
